رسائی کے لنکس

ایرانی جوہری پروگرام پر فوجی ردِ عمل کا جواز نہیں: حسن روحانی


ایرانی صدر حسن روحانی ایران میں اسلامی انقلاب کے 35 ویں سالگرہ کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کے جوہری پروگرام اور اس کے خلاف کسی فوجی رد ِ عمل کو کوئی جواز نہیں بنتا۔

ایرانی صدر حسن روحانی ایران میں اسلامی انقلاب کے 35 ویں سالگرہ کے موقعے پر خطاب کر رہے تھے۔

1979ء میں آنے والے انقلاب کے بعد امریکی نواز بادشاہ محمد رضا پہلوی کو تخت بدر کیا گیا تھا اور ایرانی حکومت کے امور اسلام پسند قیادت کے ہاتھ میں آ گئے تھے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے چھ بڑی عالمی طاقتوں کے گروپ جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور جرمنی شامل ہیں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ فریقین کی کوشش ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔

ایران اور چھ عالمی طاقتیں اس حوالے سے اگلے ہفتے پھر ایک ملاقات کریں گی۔

گذشتہ برس نومبر میں دونوں فریقین اس بات پر راضی ہو گئے تھے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو منجمد کرے گا جس پر ایران پر عائد معاشی پابندیوں میں نرمی برتی جائے گی۔
XS
SM
MD
LG