رسائی کے لنکس

الیکشن کمیشن، عدلیہ، پریس آزاد، اور نگراں حکومت غیر جانبدار ہے: نظامی


عارف نظامی
عارف نظامی

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیا بالکل آزاد اور خودمختار ہے، اور وہ اپنے فیصلے اپنی اپنی پالیسیوں کے مطابق کرتا ہے

نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات، عارف نظامی نے کہا ہے کہ پیمرا کو الیکشن کمیشن کی یہ ہدایت کہ وہ ٹیلیویژن چینلز کو ایسے اشتہارات دینے سے روکے جِن میں کسی شخصیت یا جماعت کی توہین کا پہلو نکلتا ہو، بہت ضروری ہے اور اِسی سلسلے میں قوانین موجود ہیں۔

پروگرام ’راؤنڈ ٹیبل‘ میں ’پاکستان کے انتخابات میں میڈیا کا رول‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملک میں میڈیا بالکل آزاد اور خودمختار ہے اور وہ اپنے فیصلے اپنی اپنی پالیسیوں کے مطابق کرتا ہے۔

اُنھوں نے اِس بات سے اتفاق کیا کہ موجودہ نگراں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی مہم چلانے کے لیے ایسا ماحول مہیا کرنے میں ناکام رہی ہے جہاں وہ کسی خطرے یا دھمکی سے آزاد رہ کر یہ کام کرسکیں اور نگراں حکومت نے انھیں ماحول مہیا کیا ہے اور یہ انتخابات پاکستان کی تاریخ میں ایسے ہوں گے جنھیں یاد رکھا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں عارف نظامی کا کہنا تھا کہ کسی پر کسی طرح کی کوئی قدغن لگانا نگراں حکومت کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، جب کہ ’کوڈ آف ایتھکس‘ کو مدِ نظر رکھنا اخبارت اور میڈیا کا کام ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ آزاد ہے، نگراں حکومت غیر جانبدار ہے اور اُن کے بقول، یہ بات درست ہے کہ پریس پر زیادہ دباؤ ہے، جسے ہر صورت ذمہ داری کا احساس برقرار رکھنا چاہیئے۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے کلک کیجئیے:



please wait

No media source currently available

0:00 0:00:00 0:00
XS
SM
MD
LG