رسائی کے لنکس

روبینہ اشرف جو ڈگری کے لحاظ سے گرافک ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے بارے میں کئی دلچسپ باتیں پروگرام کے توسط سے ناظرین سے شیئر کیں

ٹیلی ویژن کی منجھی ہوئی اداکارہ، روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ ان کی جس عادت نے اردگرد کے لوگوں کو بھی بدلنے پر مجبور کر دیا۔۔ وہ ہے وقت کی پابندی۔

’جیو کہانی‘ سے رمضان کی خصوصی نشریات کے سیگمنٹ ’افطار مہمان‘ میں میزبان حنا خواجہ بیات سے روبینہ اشرف نے کیں خوب کھل کرباتیں۔

روبینہ اشرف جو ڈگری کے حوالے سے گرافک ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے اپنے بارے میں کئی دلچسپ باتیں پروگرام کے توسط سے ناظرین سے شیئر کیں۔

روبینہ نے انکشاف کیا کہ وہ وقت کی حد سے زیادہ پابند ہیں۔ روبینہ کا کہنا ہے کہ جہاں وہ ہوں وہاں موجود لوگوں کو وقت کی پابندی کرنا ہی پڑتی ہے۔

ان کے بقول’’اگر میں ہوں تو سب کچھ وقت پر ہوگا، کیونکہ سب ہی جانتے ہیں کہ میں اس معاملے میں کتنی پابند ہوں۔‘‘

روبینہ نے اپنے ساتھی اّرٹسٹوں کے بارے میں کھل کر اظہار خیال کیا۔ اداکار شبیر جان کی تعریف کرتے ہوئے روبینہ نے کہا کہ شبیر جان بہت زبردست اداکار ہے۔ وہ اداکاری کے شعبے میں پاکستان کا اثاثہ ہے۔ شبیر کے ٹیلنٹ اور فن کو اب تک پوری طرح استعمال نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG