رسائی کے لنکس

روس: خودکش حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک


روس کے شورش زدہ علاقے داغستان میں چیک پوائنٹ پر ایک خاتون نے خودکش حملہ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ کارابوداخنت کے ایک گاؤں میں منگل کی شب دیر گئے پیش آیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اتار۔ تاس کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ کے قریب حملہ آور کا سر ملا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

داغستان کی پولیس اور دیگر سرکاری شخصیات کو آئے روز مسلم عسکریت پسندوں کی طرف سے ایسے حملوں کا سامنا رہتا ہے۔ یہ عسکریت پسند اس خطے میں اسلامی ریاست قائم کرنے کے لیے کارروائیاں کرتے آرہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG