رسائی کے لنکس

روس میں مزیددو خودکش حملوں میں 12 ہلاک

  • ب

روس کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی ریاست دگستان ”Dagestan“ میں بدھ کو دو خودکش حملوں میں کم از کم 12 افرا د ہلاک اور 18زخمی ہو گئے ہیں۔ دگستان کی سرحدیں چیچنیا سے ملتی ہیں۔

دگستان کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پہلے خودکش بمبار نے ایک کار میں اُس وقت دھماکا کر دیا جب اُس کی گاڑی کو ٹریفک پولیس کے اہلکا روں نے رکنے کا اشارہ کیا جب کہ دوسرے خودکش بمبارنے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔ وزیر داخلہ کے بقول ہلاک ہونے والوں میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

حالیہ خودکش حملوں سے دو روز قبل روس کے دارالحکومت ماسکو میں زیر زمین چلنے والی ٹرین میں دو خودکش حملوں میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ روس کے وزیر اعظم ولادیمیرپیوتن نے سکیورٹی فورسز کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ ان خودکش حملوں کے سرغنہ افراد کو تلاش کریں۔ یہ دونوں حملے خواتین خودکش بمباروں نے کیے تھے۔

ماسکو میں ہونے والے بم دھماکوں پر منگل کے روز روس میں سرکاری طور پر سوگ منایا گیا ۔

XS
SM
MD
LG