رسائی کے لنکس

روسی وزارت داخلہ کے مطابق یہ حادثہ ملک کے شمالی علاقے کومی میں پیر کو پیش آیا۔

روس میں کوئلے کی کان میں ایک دھماکے سے نو افراد ہلاک اور خدشہ ہے کے آٹھ کان کن ملبے تلے پھنس گئے ہیں۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق یہ حادثہ ملک کے شمالی علاقے کومی میں پیر کو پیش آیا۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی وزارت کے مطابق آٹھ کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کان میں میتھین گیس بھرنے سے ہوا لیکن ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG