رسائی کے لنکس

روس: مال گاڑی میں دھماکہ


روس: مال گاڑی میں دھماکہ

روس: مال گاڑی میں دھماکہ

روسی حکام نے کہاہے کہ جمعرات کی رات شمالی قفقاز کی جمہوریہ داغستان میں ایک مال گاڑی میں دھماکہ ہوا، لیکن کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مال گاڑی جنوبی شہر استرخان سے داغستان کے صدر مقام مخاچ قلعہ جارہی تھی ۔ دھماکے سے ریل کی پٹڑی کو معمولی نقصان پہنچا تاہم گاڑی پٹڑی سے نہیں اتری۔

دھماکے کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG