رسائی کے لنکس

روس: رہائشی عمارت میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک


روس: رہائشی عمارت میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک
روس: رہائشی عمارت میں دھماکے سے چھ افراد ہلاک

شمالی روس میں ایک نومنزلہ رہائشی عمارت کا حصہ منہدم ہونے سے کم ازکم چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق استراخان کے علاقے میں واقع اس عمارت میں قدرتی گیس کا دھماکا ہوا جس سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا، اس واقعے میں پانچ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

منگل کو سینکڑوں امدادی کارکن ان لاپتہ افراد کو ملبے تلے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم ولادیمر پوٹن نے مقامی گیس کمپنی کے عہدیداروں کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کردیا ہے۔

روس کی رہائشی عمارتوں میں گیس پائپ لائنوں کے لیکج سے دھماکے معمول کی بات ہیں۔

XS
SM
MD
LG