رسائی کے لنکس

روس: کارخانے میں آتشزدگی سے 12 افراد ہلاک


فائل

فائل

تحقیقاتی افسران کے مطابق مزدوروں کا تعلق وسطِ ایشیا کے ملکوں سے تھا جو حصولِ روزگار کے لیے روس آئے تھے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کارخانے میں لگنے والی آگ سے تین بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفتیشی افسران کے مطابق آگ ہفتے کی شب ماسکو کے نواح میں واقع تین ہزار اسکوائر میٹر پر پھیلی ایک بڑی ٹیکسٹائل مِل میں لگی۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والےافراد مزدور تھے جو کارخانے کے احاطے میں ہی مقیم تھے۔ تحقیقاتی افسران کے مطابق مزدوروں کا تعلق وسطِ ایشیا کے ملکوں سے تھا جو حصولِ روزگار کے لیے روس آئے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔

امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا لیکن آتشزدگی سے کارخانے کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔

تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ وہ عملے کی غفلت یا کسی تخریبی کارروائی کے امکانات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG