رسائی کے لنکس

پولر ائیر لائنز کے ایم آئی۔ایٹ نامی اس ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگی جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایوی ایشن کمیشن کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 25 مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

روس کے سول ایوی ایشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ایک مسافر بردار ہیلی کاپٹر منگل کو سربیا میں گرنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 28 افراد سوار تھے۔

پولر ائیر لائنز کے ایم آئی۔ایٹ نامی اس ہیلی کاپٹر میں دوران پرواز آگ لگی جس کے بعد وہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ایوی ایشن کمیشن کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 25 مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایتار۔ تاس نے مقامی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہے جب کہ زندہ بچ جانے والے پانچ افراد میں بچے بھی شامل ہیں۔

جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں کے دور دراز علاقوں تک سفر اور اشیا کی نقل و حمل کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG