رسائی کے لنکس

ماسکو ایئر پورٹ پر ایرانی مسافر کے پاس سے تابکار مواد برآمد


ماسکو ایئر پورٹ پر ایرانی مسافر کے پاس سے تابکار مواد برآمد

ماسکو ایئر پورٹ پر ایرانی مسافر کے پاس سے تابکار مواد برآمد

روسی حکام نے کہاہے کہ انہوں نے ماسکو ایئرپورٹ پر ایران جانے والےایک مسافر کے سامان سے تابکار مواد برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیئے ہیں

کسٹمز سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جمعے کے روز ماسکو کے شیرمیتیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک ایرانی مسافر کےسامان سے تابکار آئسو ٹوپ سوڈیم 22 قبضے میں لیا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ آئسوٹوپ صرف جوہری ری ایکٹروں میں ہی پایا جاتا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ایئرپورٹ پر نصب سکینرز نے حکام کو تابکار مواد کی موجودگی سے خبردار کیا تھا۔

فوری طورپر اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

XS
SM
MD
LG