رسائی کے لنکس

روس کی سائبر سیکیورٹی کمپنی کا اعلیٰ عہدے دار گرفتار


اخبار نے لکھا ہے کہ پکڑے جانے والے دونوں عہدے داروں پر غداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کی سب سے بڑی روسی کمپنی کاسپر سکائی نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ عہدے داروں میں سے ایک کو دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کمپنی نے ایک اخبار کومرسینٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سے منسلک واقعات کی تحقیقات کے شعبے کے سربراہ رسلین ستویانوف کو پچھلے مہینے فیڈرل سیکیورٹی سروس ایف ایس بی کے ایک سینیئر عہدے دار کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف ایس بی روس کی مرکزی سیکیورٹی ایجنسی ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ پکڑے جانے والے دونوں عہدے داروں پر غداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کاسپر سکائی کی خاتون ترجمان ماریا شیروکووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ستویانوف کی گرفتاری کا کمپنی اور اس کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امریکی انٹیلی جینس روس پر ہیکر حملوں کے ذریعے پچھلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا چکی ہے جس کا مقصد ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلری کلنٹن کو نقصان پہنچانا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیتنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

روس ان الزامات کو مسترد کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG