رسائی کے لنکس

لاپتا ہونے والے روسی خلائی راکٹ سے رابطہ


لاپتا ہونے والے روسی خلائی راکٹ سے رابطہ
لاپتا ہونے والے روسی خلائی راکٹ سے رابطہ

یورپ کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اسے مریخ کے ایک چاند کی سمت بھیجے گئے ایک روسی خلائی جہاز سے پہلی بار سگنلز موصول ہوئے ہیں۔

عہدے داروں نے بدھ کے روز بتایا کہ دوہفتے قبل یہ خلائی جہاز اپنی منزل کی طرف جانے کی بجائے بھٹک کر زمین کے مدار میں پھنس گیا تھا ۔ لیکن اب اس توقع کا اظہار کیا جارہاہے کہ یہ خلائی مہم محفوظ ہے۔

روس کے خلائی ادارے کا کہناہے کہ آسٹریلیا میں قائم ایک خلائی مرکز نے بدھ کی صبح ’فوبس گراؤنڈ‘ سے سنگنلز موصول کیے تھے۔

جرمنی میں قائم اس مرکز کے ہیڈکوارٹز کا کہناہے کہ خلائی مرکز کے سائنس دان گذشتہ دس روز سے خلائی جہاز کی گردش کے مدار کا کھوج لگانے اور اس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

مرکز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یورپ کے خلائی سائنس دان اس مسئلے کے حل کے لیے تعاون کررہے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ بدھ کو دیر گئے جب خلائی جہاز آسٹریلیا میں نصب سیٹلائٹ سینٹر پر سے گذرے گا تو وہ اس سے ایک بار پھر رابطہ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

17 کروڑ ڈالر مالیت کا یہ راکٹ اپنی پرواز کے وقت ایک فنی خرابی کے باعث اپنے راستے سے بھٹک کر لاپتا ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG