رسائی کے لنکس

روس: کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 43ہوگئی


حکام کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں واقع کوئلے کی ایک کان میں گذشتہ ہفتے ہوئے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

رسپدسکایا (Raspadskaya)نامی کان میں اب بھی 47 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اْن کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

حکومتی عہدیداران کے بقول دونوں دھماکے بظاہر کان میں اچانک میتھین گیس کے اخراج کے باعث پیش آئے۔

ایک حکومتی ترجمان کے مطابق ہلاک شدگان میں 19 امدادی کارکن بھی شامل ہیں جو کہ پہلے دھماکے کے بعد کان میں داخل ہوئے تھے۔
حادثے کے وقت کان میں 350 سے زائد افراد موجود تھے جن میں سے بیشتر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

گذشتہ تین سالوں میں کسی روسی کان میں پیش آنے والایہ بدترین حادثہ ہے۔

XS
SM
MD
LG