رسائی کے لنکس

روس: اپوزیشن رہنما رہائی کے بعد ماسکو پہنچ گئے


نیولنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ
نیولنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ

نیولنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرییو سے ریل گاڑی کے ذریعے ماسکو پہنچے، جہاں اُن کے پرجوش حامیوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔

روس میں حزب مخالف کے رہنما ایلکسی نیولنی اپنی رہائی کے بعد ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ دارالحکومت کے میئر کے انتخاب کے لیے اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

نیولنی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کرییو سے ریل گاڑی کے ذریعے ماسکو پہنچے، جہاں اُن کے پرجوش حامیوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔

نیولنی نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ آٹھ ستمبر کو ماسکو کے میئر کا انتخاب لڑیں گے اور ’’جیتیں گے‘‘۔

روس کے حزب اختلاف کے رہنما کو جمعرات کے روز ایک عدالت نے خردبرد کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

لیکن اُنھوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی جس پر عدالت نے اُن کو رہا کر دیا۔

نیولنی کی سزا کے خلاف ملک کے کئی شہروں میں مظاہرے بھی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG