رسائی کے لنکس

روسی فوج کی کارروائی، قفقاز باغی گروپ کا سرغنہ ہلاک


روس کی قومی انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کے مطابق، قفقاز امارات گروپ کے امیر، علی اشکب کیبی کووف اپنے دو دیگر اعلیٰ ساتھیوں سمیت چار افراد کے ساتھ اتوار کو داغستان کے بوناکسک ٹاؤن میں خصوصی آپریشن کے دوران مارے گئے

روسی حکام نے کہا ہے کہ خصوصی آپریشن کے دوران، سکیورٹی فورسز نے خطہٴقفقاز کے شمال میں ایک اسلامی باغی گروپ کے سرغنہ علی اشکب کیبی کوف کو ہلاک کر دیا ہے۔

روس کی قومی انسداد دہشت گردی کی کمیٹی کے مطابق، قفقاز امارات گروپ کے امیر، علی اشکب کیبی کووف اپنے دو دیگر اعلیٰ ساتھیوں سمیت چار افراد کے ساتھ اتوار کو داغستان کے بوناکسک ٹاؤن میں خصوصی آپریشن کے دوران مارے گئے۔

روسی میڈیا نے ایک گھر کی وڈیو جاری کی ہے، جس میں مسلح افراد چھپے ہوئے تھے اور جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

حکومت مخالف ویب سائٹ قفقاز مرکز نے بھی کیبی کوف کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ روسی فورسز کے ساتھ غیر مساوی جھڑپ میں شہید ہوگئے۔

داغستان سے تعلق رکھنے والے کیبی کوف قفقاز امارات کے قاضی یا اعلی مذہبی شخصیت تھے؛ اور گزشتہ برس مارچ میں گروپ کے بانی چیچن باغی لیڈر دوکو عمراوف کی ہلاکت کے بعد قائد منتخب ہوئے تھے۔

امارات قفقاز خطے کے شمالی علاقے میں روسی حکمرانی کے خاتمے اور ایک اسلامی حکومت کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG