رسائی کے لنکس

روس: تیل کی تنصیب پر حادثے میں 4 ہلاک


روس: تیل کی تنصیب پر حادثے میں 4 ہلاک

روس: تیل کی تنصیب پر حادثے میں 4 ہلاک

روس میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشرق بعید کے جزیرہ ساخالِن (Sakhalin) کے قریب تیل کی تلاش کے ایک متحرک پلیٹ فارم کے ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 49 لاپتا ہو گئے ہیں۔

انتہائی ٹھنڈے پانیوں میں تیرتی اس تنصیب پر 67 افراد موجود تھے جن میں سے 14 کو بچا لیا گیا ہے، تاہم اُن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

ہنگامی حالات سے متعلق مقامی وزارت کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کولسکویے (Kolskoye) نامی اس تنصیب کو کشتی کی مدد سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔

XS
SM
MD
LG