رسائی کے لنکس

روسی طیارے کا حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا: تفتیشی ٹیم


روسی طیارے کا حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا: تفتیشی ٹیم
روسی طیارے کا حادثہ پائلٹ کی غلطی سے ہوا: تفتیشی ٹیم

روس کی ہوابازی کی بین الاریاستی کمیٹی نے کہاہے کہ روس کے اس طیارے کا حادثہ پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیاتھا،جس میں آئس ہاکی کی پوری ٹیم اور عہدے داروں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تفتیش کاروں نے بدھ کے روز کہا کہ 7 ستمبر کو یاک -42 طیارے کا حادثہ اس لیے ہوا تھا کیونکہ ایک پائلٹ نے ٹیک آف کے دوران حادثاتی طورپر بریک کا لیور دبا نے کے بعد اسے جلدی سے چھوڑ دیا تھا۔

طیارہ وسطی روس کے شہر یاروسلاول کے قریب دریائے وولگا کے پاس گر کر تباہ ہوگیاتھا۔

آئس ہاکی ٹیم بیلارس کے شہر منکس میں ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ کھیلنے جارہی تھی۔

یہ حادثہ کھیل کی دنیا کے بدترین حادثوں میں سے ایک تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں لوکوموٹو یاروسلاول ہاکی ٹیم کے تمام 36 کھلاڑی، کوچ اور سٹاف کے ارکان شامل تھے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد خوش نصیب شخص طیارے کا فلائٹ انجنیئر تھا۔

XS
SM
MD
LG