رسائی کے لنکس

ہنگامی امداد اور تلاش کا کام کرنے والے محکمے کے حکام نے بتایا کہ سوخوئی سپر جیٹ 100 طیارہ بدھ کو اپنی آزمائشی پرواز پر تھا کہ جکارتا کے قریب راڈار سے غائب ہوا

حکام نے کہا ہے کہ روس کا ایک مسافر طیارہ انڈونیشیا کے دارالحکومت کے قریب لاپتہ ہو گیا ہے، جہاز پر 44 افراد سوار تھے۔

ہنگامی امداد اور تلاش کا کام کرنے والے محکمے کے حکام نے بتایا کہ سوخوئی سپر جیٹ 100 طیارہ بدھ کو اپنی آزمائشی پرواز پر تھا کہ جکارتا کے قریب راڈار سے غائب ہوا۔

فرانس کی خبر رساں ایجنسی نے انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ طیارہ اپنی دوسری اور آخری آزمائشی پرواز پر تھا کہ وہ دارالحکومت کے جنوبی پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہو گیا۔ طیارے پر موجود تمام افراد مدعو کیے گئے مہمان تھے۔

ایک اور عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ طیارے سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل وہ ایک دم تین ہزار میٹر سے 1800 میٹر کی بلندی تک نیچے آیا تھا۔

روس کی خبر ایجنسی اتارتاس نے کہا ہے کہ یہ نئے جہاز حال ہی میں وسطی اور جنوبی ایشیا میں پرواز کرنے کے علاوہ قازقستان، پاکستان اور برما کے لیے پروازیں کر چکے ہیں۔

اس ساخت کے طیارے روس کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایروفلوٹ اور امریکی کمپنی آرماویا کے استعمال میں ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG