رسائی کے لنکس

اکٹھے ہونے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی پر، روسی مخالفین سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنوں نے حکومت پر نکتہ چینی کی ہے

روسی پولیس کا کہنا ہے کہ اُس نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر کے قریب اپوزیشن کے 55 حامیوں کو حراست میں لے لیا ہے، تاکہ وہاں پر حکومت مخالف مظاہرے کو روکا جاسکے، جِس کی ’باقاعدہ اجازت‘ نہیں لی گئی تھی۔

سرگرم کارکنوں نے اپنے حامیوں کو اسکوائر کےسامنے جمع ہونے کے لیے کہا تھا، جو کریملن کے باہر واقع ہے۔ اُنھوں نے احتجاجی تحریک کی علامت کے طور پر ’سفید ربن‘ پہن رکھے تھے۔

تاہم، اجتماع کو روکنے کے لیے پولیس نے اسکوائر کو بند کردیا اوروہاں جانے کے تمام راستوں کو بلاک کردیا۔

اکٹھے ہونے کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی پر، روسی مخالفین سے تعلق رکھنے والے سرگرم کارکنوں نے حکومت پر نکتہ چینی کی۔

گذشتہ ماہ ولادیمیر پیوٹن کے صدر منتخب ہونے پر پارلیمانی انتخاب میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاکھوں افراد نے مظاہرہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG