رسائی کے لنکس

روسی مواصلاتی سیارہ گر کر تباہ


روسی مواصلاتی سیارہ گر کر تباہ
روسی مواصلاتی سیارہ گر کر تباہ

جمعہ کو خلا میں چھوڑے جانے کے سات منٹ بعد مصنوعی سیارہ کو لے جانے والے راکٹ میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سیارہ زمین پر آگرا

روسی افواج کا ایک مواصلاتی سیارہ خلامیں بھیجےجانےکےکچھ ہی دیربعدسائبیریا کےعلاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

روس کی خبر رساں ایجنسی 'انٹرفیکس' کے مطابق جمعہ کو خلا میں چھوڑے جانے کے سات منٹ بعد مصنوعی سیارہ کو لے جانے والے راکٹ میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سیارہ زمین پر آگرا۔

ایجنسی کے مطابق سیارے کو خلا میں لے جانے والا راکٹ 'سوئز' ساختہ تھا جو اس سے تین روز قبل بھی تین بین الاقوامی خلابازوں کو خلا میں لے جانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

خلائی شٹل میں ایک روسی، ایک امریکی اور ایک ڈچ خلاباز سوار تھے جو اب بحفاظت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

اس کامیاب خلائی سفر کے باوجود حالیہ کچھ عرصے کے دوران روس کے کئی خلائی مشن تیکنیکی خرابیوں کا شکار ہوچکے ہیں۔

رواں برس اگست میں بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان لے جانے والی ایک روسی شٹل گر کر تباہ ہوگئی تھی۔ شٹل پہ کوئی خلاباز سوار نہیں تھا۔

واقعے کے بعد روسی خلائی ایجنسی نے خلائی پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر منقطع کردیا تھا۔

یا درہے کہ امریکہ اپنا خلائی شٹل پروگرام رواں برس جولائی میں ختم کرچکا ہے اور اب بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان اور عملہ لے جانے کی صلاحیت صرف روس کے پاس ہے۔

XS
SM
MD
LG