رسائی کے لنکس

روس: وزارت داخلہ کے سات اعلیٰ عہدے دار برطرف


روس: وزارت داخلہ کے سات اعلیٰ عہدے دار برطرف

روس: وزارت داخلہ کے سات اعلیٰ عہدے دار برطرف

روس کے صدر دیمتری میدویدف نے بغیر کوئی وضاحت طلب کیے وزارت داخلہ کے سات جنرلز کو برطرف کردیا ہے۔

جمعے کے روز برطرف ہونے والے عہدے داروں میں ماسکو کے محکمہ داخلہ کے نائب سربراہ اور وزارت کے انسپکٹر جنرل شامل ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ان برطرفیوں کا گذشتہ مہینے ماسکو ائیرپورٹ پر ہونے والے بم دھماکوں سے کوئی تعلق ہے جس میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس ماہ کے شروع میں مسٹر میدویدف نےوفاقی سیکیورٹی کے کئی عہدے داروں کو بم دھماکوں کے مسئلے پر برطرف کردیا تھا اور یہ کہا تھا کہ مزید برطرفیاں بھی کی جاسکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG