رسائی کے لنکس

روس میں سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں تیزی


روس میں سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں تیزی
روس میں سگریٹ نوشی کے خلاف مہم میں تیزی

روس میں حکومت نے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے سگریٹ کی ڈبیہ پر ایسی تصاویر اور تحریروں کی چھپائی شروع کردی ہے جس میں تمباکو پینے سے مہلک بیماریوں کے خوفنا ک اثرات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔

اِس مہم میں ڈِبیہ کے سامنے کے 30 فیصد حصےاورپیچھے کے نصف حصے پر جو تصاویر چھاپی جا رہی ہیں اُن کے ساتھ درج تحریر میں سگریٹ نوشوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگروہ یہ عاد ت ترک نہیں کرتے تورجولیت کی صلاحیت سے محروم اور آہستہ آہستہ ایک اذیت ناک موت کا شکار ہو جائیں گے۔

عالمی ادارہء صحت کا کہنا ہے کہ روس میں 60 فیصد مرد سگریٹ نوشی کرتے ہیں اور ہر سال ساڑھے تین لاکھ روسی تمباکو پینے سے ہونے والی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین کے ملکو ں میں فروخت ہونے والی سگریٹ کی ڈِبیوں پر بھی اِس طرح کی تنبیہ کی تشہیر لازمی ہے۔

XS
SM
MD
LG