رسائی کے لنکس

روسی خلائی جہاز کے بحراوقیانوس میں گرنے کا امکان


روسی خلائی جہاز کے بحراوقیانوس میں گرنے کا امکان
روسی خلائی جہاز کے بحراوقیانوس میں گرنے کا امکان

روس کے خلائی ادارے نے کہاہے کہ مریخ کو بھیجا جانے والا اس کا خلائی جہاز فوبس گرونٹ ، جو اپنے مشن میں ناکام ہوگیا تھا، ارجنٹائن کے ساحل کے قریب بحر اوقیانوس میں گر کرتباہ ہوسکتا ہے۔

خلائی ادارے روس کوس موس نے اس سے پہلے یہ پیش گوئی کی تھی کہ اپنے مدار سے بھٹکنے والا راکٹ بحرالکاہل میں گر سکتا ہے۔

ادارے کا کہناہے کہ خلائی جہاز کے ٹکڑے اتوار یا پیر کو زمین سے ٹکرائیں گے۔

13 ٹن وزنی خلائی جہاز گذشتہ نومبر میں مریخ کے چاند فوبس کے مشن پر روانہ کیا گیاتھا۔ لیکن خلائی جہاز اپنے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث راکٹ انجن کی رفتار بڑھانے میں ناکام رہا اوراپنی منزل کی جانب بڑھنے کی بجائے زمین کے مدار میں پھنس گیا ۔

فوبس گرونٹ کی ناکامی روس کے خلائی ادارے کی کئی بڑی ناکامیوں میں سے ایک ہے۔

روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے منگل کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اس خدشے کا اظہار کیاتھا کہ حالیہ ناکامی میں غیر ملکی قوتوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG