رسائی کے لنکس

سابق روسی جاسوس پر غداری کی فردِ جرم عائد


سابق روسی جاسوس پر غداری کی فردِ جرم عائد

سابق روسی جاسوس پر غداری کی فردِ جرم عائد

ماسکو کی ایک فوجی عدالت نے ایک سابق روسی انٹیلی جنس افسر کو ملک سے غداری اور گزشتہ برس امریکہ میں گرفتارکیے گئے 10 روسی خفیہ ایجنٹوں کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔

فوجی عدالت کی جانب سے پیر کے روز الیگزنڈر پوٹی یوونامی سابق افسر پر خفیہ طور پر امریکہ میں رہنے والے روسی جاسوسوں کے گروہ کو بے نقاب کرنے میں امریکی حکام کی مدد کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی۔

مذکورہ مقدمہ پوٹی یوو کی غیر موجودگی میں چلایا جارہا ہے کیونکہ سابق انٹیلی جنس افسر کے بارے میں گمان ہے کہ وہ امریکہ میں روسی جاسوسوں کی گرفتاری سے کچھ دن قبل ہی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکہ فرار ہوگیا تھا۔

استغاثہ نے پوٹی یوو کے لیے 25 سال قید کی سفارش کی ہے۔

XS
SM
MD
LG