رسائی کے لنکس

عوامی جائزہ: اسٹالن نے ملکی زندگی میں ’مثبت کردار ادا کیا‘


گذشتہ نومبر کی 21-24 تاریخ کے دوران غیرجانبدارانہ ’لیوادا سینٹر‘ کی طرف سے روس میں کیے گئے جائزے میں 16 فی صد شرکاٴ نے رائے دی کہ اسٹالن نے ’کسی شک و شبہے کے بغیر مثبت‘ کردار ادا کیا، جبکہ 36 فی صد نے کہا ہے کہ اُن کا کردار ’درحقیقت مثبت‘ تھا

غیر جانبدارانہ عام جائزے کے ایک روسی ادارے نے منگل کو ایک سروے شائع کیا ہے جس میں حصہ لینے والےنصف شرکاٴ نے کہا ہے کہ سویت مطلق العنان، جوزف اسٹالن نے ’ملک کی زندگی میں ایک مثبت کردار ادا کیا‘ تھا۔

گذشتہ نومبر کی 21-24 تاریخ کے دوران غیرجانبدارانہ ’لیوادا سینٹر‘ کی طرف سے کیے گئے جائزے میں 16 فی صد شرکاٴ نے رائے دی ہے کہ اسٹالن نے ’کسی شک و شبہے کے بغیر مثبت‘ کردار ادا کیا، جبکہ 36 فی صد نے کہا ہے کہ اُن کا کردار ’درحقیقت مثبت‘ تھا۔

عام جائزے میں شامل لوگوں کے 21 فی صد کا کہنا تھا کہ سویت آمر نے درحقیقت مثبت کردار ادا کیا، جب کہ نو فی صد نے کہا کہ اُن کا کردار ’بغیر کسی شک کے منفی‘ تھا۔

جائزہ رپورٹ میں حصہ لینے والے 19 فی صد نے کہا کہ وہ کوئی بھی جواب دینے سے قاصر ہیں۔

سنہ 2013 کی ایک رپورٹ میں، ’کارنیگی انڈوومنٹ فور انٹرنیشنل پیس‘ نے اس بات کا پتا لگایا تھا کہ روس میں اسٹالن کے لیے حمایت میں اُس وقت اضافہ ہوا جب سویت یونین کا خاتمہ ہوا۔ اور رپورٹ کے الفاظ میں،’روس میں اسٹالن کی بحالی اور ولادیمیر پیوٹن کی صدارت‘ کا باہمی تعلق سامنے آیا۔
سنہ 2006ء کے بعد، لوادا سینٹر کی طرف سے کیے جانے والے اس جائزے کے مطابق، اسٹالن نے ملک کی زندگی میں ایک مثبت کردار ادا کیا۔

سنہ 2006ء کے بعد لوادا سینٹر کی اس جائزہ رپورٹ میں شرکاٴ کی زیادہ تعداد نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ اسٹالن نے ملک کی زندگی میں مثبت کردار ادا کیا۔ اُسی سال، ادارے نے عوامی جائزہ رپورٹوں کی ابتدا کی جس میں روسی اور سویت رہنماؤں کے کردار کا تجزیہ کیا جانے لگا۔

XS
SM
MD
LG