رسائی کے لنکس

گود لیے گئے بچے کے اخراجات برداشت کرنے کا حکم


ایک امریکی جج نے ایک امریکی خاتون کو حکم دیا ہے کہ و ہ گود میں لیے گئے اس لڑکے کی پرورش کے اخراجات برداشت کرے جسے اس نے اپنے وطن روس واپس بھیج دیا تھا۔

جج نے ٹونی حیسن کے خلاف یہ فیصلہ عدالت میں بدھ کی سماعت میں اس کی غیر حاضری کے بعد دیا۔

حیسن کا تعلق جنوبی امریکی ریاست ٹینی سی سے ہے۔ اس نے اپریل 2010ء میں ایک سات سالہ روسی لڑکا گود لیا تھا۔

اس نے لڑکے ارتیوم سولیوف کو ایک خط کے ساتھ واپس بھیج دیا کہ وہ نفسیاتی مریض ہے اور وہ اسے اپنے ساتھ رکھنا نہیں چاہتی۔

بچوں کو گود لینے سے متعلق ادارے، ورلڈ ایسوسی ایشن فارچلڈرن اینڈ پیرنٹس نے بچے کی پرورش کے اخراجات برداشت کرنے اور 2010ء کے گود لینے کا معاہدہ توڑنے کی بنیاد پر حیسن کے خلاف مقدمہ کردیا۔

عدالت اس تعین سے قبل کہ آیا حیسن کو بچے کے اخراجات برداشت کرنے چاہیں، مئی میں اس کے دلائل سنے گی۔

بچہ ان دنوں ماسکو میں ایک تنظیم کی تحویل میں ہے۔

XS
SM
MD
LG