رسائی کے لنکس

روسی گروہ نے ایک ارب سے زائد پاسورڈ چرائے: رپورٹ


اخبار کے مطابق ہولڈ سکیورٹی نے ان ویب سائٹس سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات افشا نہ کرنے کے معاہدے کے تحت ویب سائٹس کی نشاندہی سے گریز کیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انٹرنیٹ کی سکیورٹی سے متعلق کام کرنے والی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ روس کے ایک جرائم پیشہ گروہ نے ایک ارب بیس کروڑ انٹرنیٹ پاسورڈ اور 50 کروڑ ای میل ایڈریس جمع کیے ہیں۔

وسکونسن میں ہولڈ سکیورٹی آف میلواکی نامی تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ پاسورڈ اور ای میل ایڈرس لگ بھگ چار لاکھ بیس ہزار ویب سائٹس سے چرائے گئے۔

اخبار کے مطابق ہولڈ سکیورٹی نے ان ویب سائٹس سے متعلق کسی بھی طرح کی معلومات افشا نہ کرنے کے معاہدے کے تحت ویب سائٹس کی نشاندہی سے گریز کیا۔

نیویارک ٹائمز نے ہولڈ سکیورٹی کے بانی الیکس ہولڈن سے منسوب بیان میں کہا کہ " ہیکرز نے صرف امریکی کمپنیوں کو ہی نشانہ نہیں بنایا، انھیں جو بھی ویب سائیٹ مل سکی اسے انھوں نے ہدف بنایا، فورچون 500 سے لے کر بہت ہی چھوٹی ویب سائٹس تک، اور ان میں سے بہت سے ویب سائٹس اب بھی ایسے سائبر حملوں کا شکار ہو سکتی ہیں۔"

خبر رساں ایجنسی رائٹرز اس رپورٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کر سکی۔

سائبر سکیورٹی کی ایک اور تنظیم 'کراوڈ اسٹرائک' کے عہدیدار دمتری الپرووچ نے رائٹرز کو بتایا کہ چوری ہونے والے پاسورڈ بہت سے دوسرے اکاونٹس کے لیے بھی استعمال ہو سکتے ہیں کیونکہ ان کے بقول عام طور پر لوگ مختلف ویب سائٹس کے لیے ایک ہی پاسورڈ استعمال کرتے ہیں۔

رواں سال فروری میں ہولڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ اس نے چوری شدہ 36 کروڑ ایسے اکاؤنٹس دریافت کیے ہیں جو کہ سائبر جرائم کے استعمال کے لیے برائے فروخت تھے۔

XS
SM
MD
LG