رسائی کے لنکس

روس کے فوجی طیارے کی ’کریش لینڈنگ‘


امدادی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 32 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور روسی وزارت دفاع کے مطابق اُن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

روس کے ایک فوجی طیارے نے پیر کو آرکٹیک ائیرپورٹ کی طرف سے جاتے ہوئے ’کریش لینڈنگ‘ کی جس سے اس پر سوار 39 افراد میں سے بیشتر زخمی ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ’آئی 1۔ 18‘ ٹربوپروب طیارے نے ’لیپٹو سی‘ کے قریب قصبے ٹکسی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارے میں 32 مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے جو مشرقی سائبریا کے علاقے کنساک سے جنوب مغربی علاقے ٹکسی جا رہے تھے۔

امدادی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 32 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور روسی وزارت دفاع کے مطابق اُن میں سے 16 کی حالت تشویشناک ہے۔

طیارے کا ’ڈیٹا ریکارڈر‘ مل گیا ہے لیکن فوری طور پر اس ’کریشن لینڈنگ‘ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

مقامی عہدیداروں کے مطابق تیز ہوائیں ممکن طور پر اس ’ہنگامی لینڈنگ‘ کا سبب بنیں تاہم روسی میڈیا کے مطابق پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی بھی اس وجہ ہو سکتی ہیں۔

’آئی 1۔ 18‘ چار انجن والا مسافر طیارہ ہے جسے 1950 میں ڈیزائین کیا گیا تھا اور اس ساخت کے کچھ طیارے اب بھی روسی فوج کے زیر استعمال ہیں۔

XS
SM
MD
LG