رسائی کے لنکس

ماسکو: طیارے کے حادثے میں تین مسافر ہلاک


ماسکو: طیارے کے حادثے میں تین مسافر ہلاک

ماسکو: طیارے کے حادثے میں تین مسافر ہلاک

ہفتے کے روز ایک روسی مسافر طیارہ سائیبریا کے ایک ہوائی اڈے سے پرواز کے وقت حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں تین مسافر ہلاک ہوگئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جب طیارہ سرگت کے ہوائی اڈے سے پرواز کرنے لگا تواس کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے بعد میں جہاز میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ دھماکے سے قبل طیارے پر سوار 124 مسافروں میں سے زیادہ تر کو نکال لیا گیا۔ اس حادثے میں 43 مسافر زخمی ہوئے۔

ٹی یو -154 ساخت کا یہ طیارہ جو ایک علاقائی ائیرلائن کی ملکیت تھا، پروگرام کے مطابق سرگت سے ماسکو جارہاتھا۔

XS
SM
MD
LG