رسائی کے لنکس

روس: طیارے کے حادثے میں 43 افراد ہلاک


روس: طیارے کے حادثے میں 43 افراد ہلاک

روس: طیارے کے حادثے میں 43 افراد ہلاک

روس کا ایک جیٹ طیارہ ، جس پر روس کی آئس ہاکی ٹیم کے ارکان سوار تھے، ملک کے مغربی حصے میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 43 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ہنگامی صورت سے نمٹنے سے متعلق روس کی وزارت نے کہاہے کہ روسی ساختہ طیارہ یاک -42 ماسکو کے شمال مشرق میں تقریباً 240 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر یاروسلاول سے بدھ کے روز اپنی پرو از کے فوراً بعدگر کرتباہ ہوگیا۔

طیارے پر عملے کے آٹھ ارکان سمیت 45 افراد سوار تھے۔

یاروسلاول لوکو موٹوف ٹیم 2011-2012ء کے سیزن کے مقابلوں کے لیے بیلارس کے دارالحکومت منکس جارہی تھی ۔

بدھ کے روز پیش آنے والا حادثہ روس کے مہلک حادثوں کے سلسلے کا آٹھواں مہلک ترین حادثہ ہے جس کے نتیجے میں روس کے اعلیٰ عہدے داروں نے ملک بھر میں فضائی سفر کے حفاظتی نظام کے ازسرنو جائزے کے احکامات دیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG