رسائی کے لنکس

روسی طیارے کے ڈیٹا ریکارڈر سے معلومات حاصل کرنے میں ناکامی


فلائیٹ ریکارڈر
فلائیٹ ریکارڈر

روسی فوج کے فلائیٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ریکارڈر کے معائنے کے بعد پتا چلا کہ 16 میں سے 13 مائیکروفون تقریباً تباہ ہوچکے ہیں اور باقی بچ رہنے والے 3 کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے

روسی فوجی حکام نے ترکی کے ہاتھوں گرائے جانے والے طیارے کے ملبے سے برآمد ہونے والے ڈیٹا ریکارڈر سے معلومات کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

روسی فوج کے فلائیٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سرگی بینی ٹوو نے کہا ہے کہ ریکارڈر کے معائنے کے بعد پتا چلا کہ 16 میں سے 13 مائیکروفون تقریباً تباہ ہوچکے ہیں اور باقی بچ رہنے والے 3 کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرین ان سے معلومات اخذ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن اس میں کافی وقت لگے گا۔

ترکی نے 24 نومبر کو شام کی سرحد کے ساتھ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں روسی ایس یو 24 بمبار طیارہ مار گرایا تھا۔

طیارہ مار گرائے جانے کے باعث اس کا پائیلٹ اور اس کی تلاش میں جانے والا ایک اور روسی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG