رسائی کے لنکس

امریکی وکیل پر روانڈا نسل کشی سے انکار کا الزام


امریکی وکیل پر روانڈا نسل کشی سے انکار کا الزام
امریکی وکیل پر روانڈا نسل کشی سے انکار کا الزام

سنہ 1994 میں روانڈا میں ہونے والی نسل کشی سے انکار کے الزام میں ایک امریکی وکیل روانڈا کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز دارلحکومت کِگالی میں سماعت کے دوران، پیٹر اِرلندر نے جرم کے ارتکاب سے انکار کیا۔

اِرلندر نے عدالت کو بتایا کہ اُنھیں علم نہیں تھا کہ امریکہ میں چھپنے والی اُن کی مطبوعات نسل کشی کے معالمے پر اثر انداز ہوں گی۔

روانڈا میں نسل کشی کی تردید کرنے یا اُسے کم کرکے بیان کرنے سے متعلق سخت قانون نافذ ہے، جہاں ہُوتو انتہا پسندوں نے نسل کے تُتسی اور معتدل ہُوتوز کے لگ بھگ 800000افراد کو ہلاک کیا ۔

اِرلندر نے جلد رہا کیے جانے کی استدعا کی تاکہ وہ جلد امریکہ لوٹ کر اپنا علاج معالجہ کرا سکیں۔

گذشتہ ہفتے، اُنھیں بلند فشارِ خوں کے عارضے پر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے بدھ کو خودکشی کی ناکام کوشش کی۔

اِرلندر نے یقین دلایا کہ وہ عدالت کی طے کردہ شرائط کی پابندی کریں گے۔ جج نے کہا کہ وہ پیر کو اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

امریکہ چاہتا ہے کہ روانڈا اِس مقدمے کا فوری طور پر فیصلہ کرے اور انسانی ہمدری کے ناطے اِرلندر کو بری کردے۔

اِرلندر کو 28مئی کو گرفتار کیا گیا۔ وہ، حزبِ مخالف کے صدارتی امیدوار وِکٹوری انگریبائر کے دفاع کے لیے روانڈا گئے تھے، جِن پر الزام ہے کہ وہ نسل کشی کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

بدھ کی صبح پولیس نے اِرلندر کو تقریباً نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا۔ روانڈا کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے علاج کے لیے تجویز کردہ گولیاں زیادہ مقدار میں استعمال کر لی تھیں۔

اِرلندر کی بیٹی نے ایسو شی ایٹڈ پریس کو بتاکیا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ اُنھوں نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ اُنھوں نے کہا اُن کے خاندان کے خیال میں یہ روانڈا کی حکومت ہے جو اُنھیں نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔

اِرلندر امریکی ریاست منی سوٹا کی ناردرن سٹیٹ یونی ورسٹی میں قانون کی تعلیم کی تدریس سے وابستہ ہیں اور اُنھوں نے نسل کشی پر حکومتِ روانڈا کی طرف سے دیے گئے اعدا و شمار کو چیلنج کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ تُتسیوں نے جو اِس وقت روانڈا پر حکومت کر رہے ہیں، 1994ء میں روانڈا کے صدر کو قتل کیا جِس کے باعث ہنگاموں کی ابتدا ہوئی۔

سزا کی صورت میں وہ 25برس قید جھیلیں گے۔

XS
SM
MD
LG