رسائی کے لنکس

روانڈا: گرینیڈکے دھماکوں کا ایک مشتبہ فرد گرفتار


روانڈا: گرینیڈکے دھماکوں کا ایک مشتبہ فرد گرفتار
روانڈا: گرینیڈکے دھماکوں کا ایک مشتبہ فرد گرفتار

روانڈا نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز داالحکومت کگالی میں بم کے حملوں کا ایک مشتبہ فرد زیر حراست ہے۔

اٹارنی جنرل مارٹن گوگو نے ہفتے کے روز سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دوئے مشائدی کو برونڈی کے مضافات سے گرفتار کیا گیا اور روانڈا بھیج دیا گیا۔

جنرل مارٹن نے کہا ہے کہ مشائدی روانڈا کے پیٹریاٹ فرنٹ کا ایک سابق رکن ہے جو اس وقت کا ایک باغی گروپ تھا جس نے 1994 کا قتل عام ختم کروایا تھا۔

جمعرات کے روز کگالی میں دو گرینڈ لگ بھگ ایک ہی وقت میں پھٹے جس میں کم از کم 16 لوگ ہلاک ہوا۔گزشتہ ماہ کگالی میں گرینیڈ کے ایسے ہی دھماکوں میں دو افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئےتھے۔

روانڈا کے عہدے داروں نے گزشتہ ماہ کے حملوں کا الزام فوج کے سابق سربراہ کایومبا نیامواسا اور ایک اور سابق فوجی افسر پیٹرک کاریگیا پر لگایا تھا۔ کگالی کے اخبار سنڈے ٹائمز نے اٹارنی جنرل کے حوالے سے بتایا کہ مشائدی دونوں شخصیات کے ساتھ قریبی طور پر کام کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG