رسائی کے لنکس

سابق صدر کی بیوی کی گرفتاری کا روانڈا میں خیر مقدم


اگاتھا ہبیاری مانا
اگاتھا ہبیاری مانا

روانڈا کے وزیرِ انصاف نے اس گرفتاری کو ایک اچھی علامت قرار دیا ہے

روانڈا کے عہدے داروں نے فرانس کی جانب سے روانڈا کے سابق صدر اور سنہ1994 کی نسل کُشی کے مبیّنہ منتظم کی بیوہ اگاتھا ہبیاری ماناکی گرفتاری کا خیر مقدم کیا ہے۔

روانڈا کے وزیرِ انصاف نے اس گرفتاری کو ایک اچھی علامت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ‘انصاف کے لمبےہاتھ آخرِ کار صحیح مقام پر پہنچ رہے ہیں۔’

فرانس کے حکام نے روانڈا کی سابق خاتونِ اوّل کو منگل کےروز روانڈا کے جاری کیے ہوئے ایک وارنٹ پر پیرس کے قریب اُس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔بعد میں اُسے رہا کردیا گیا ۔ لیکن اُسے حکم دیا گیا ہے کہ وہ وقفے وقفے سے ایک جج کے سامنے پیش ہوتی رہے۔

فرانس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ اُسے واپس اُس کے ملک بھیجنے کے لیے روانڈا سے اس مقصد کے لیے باضابطہ درخواست کا انتظار کررہے ہیں۔

روانڈا میں عہدے داروں اور قتل عام میں بچ جانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگاتھا ہبیاری مانا اُس نسل کُشی کا انتظام کرنے والے اصل لوگوں میں سے ہے ، جس میں انتہا پسند ہوٹو لوگوں نے لگ بھگ آٹھ لاکھ لوگوں کو ہلاک کیا تھا۔

67 سالہ ہبیاری مانا ان الزامات سے انکار کرتی ہے۔

عام خیال یہ ہے کہ وہ قتلِ عام ہبیاری مانا کے شوہر اور اُس وقت کے صدر جُروِی نال ہبیاری مانا کی موت پر شروع ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG