رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: ایڈز پروگرام میں توسیع کا اعلان


جنوبی افریقہ: ایڈز پروگرام میں توسیع کا اعلان
جنوبی افریقہ: ایڈز پروگرام میں توسیع کا اعلان

جنوبی افریقہ کی حکومت نے ملک میں ایڈز پروگرام میں توسیع کی ہے تاکہ ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کو جلد علاج کی سہولت مہیہ کی جا سکے۔

جنوبی افریقہ کے نائب صدر Kgalema Motlanthe نے کہا ہے کہ ایسے تمام مریض جن کے جسم میں خون کے سفید خلیوں (وائٹ بلڈ سلز) کی سطح یا ’سی ڈی فور کاؤنٹ‘ 350 سے کم ہو گا اُنھیں جان بچانے والی ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل سرکاری ہسپتالوں میں صرف حاملہ خواتین اور اُن مریضوں کو یہ ادویات فراہم کی جاتی تھیں جن کا سی ڈی فور کاؤنٹ 200 سے کم ہو یا وہ چند مخصوص بیماریوں کا شکار ہوں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس تبدیلی کی وجہ سے پہلے سال حکومت کو تقریباً 70 کروڑ ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا ہو گا۔

رواں ماہ جنوبی افریقہ میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا تھا کہ وہ قومی ہیلتھ انشورنس کے منصوبے کی تیاری میں مصروف ہیں جس کی مدد سے پسماندہ طبقے کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG