رسائی کے لنکس

اسپتال کے باہر منڈیلا کے لیے دعائیں


نیلسن منڈیلا کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں، پھول اور دعائیہ پیغامات بجھوائے۔

جنوبی افریقہ میں پریٹوریا کے اس اسپتال کے باہر لوگ جمع ہو رہے ہیں جہاں سابق صدر نیلسن منڈیلا تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

ایک روز قبل جنوبی افریقہ کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں جناب منڈیلا کی حالت میں بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ ’’تشویشناک ہے مگر اس میں کچھ بہتری‘‘ آئی ہے۔

قبل ازیں جناب منڈیلا کی بیٹی ماکازیوی کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی صحت درست معلوم نہیں ہوتی لیکن وہ اب بھی اپنی آنکھیں کھولتے اور لمس کو محسوس کر رہے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کیں، پھول اور دعائیہ پیغامات بجھوائے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما کہ چکے ہیں کہ ان کی دعائیں منڈیلا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ جناب اوباما جمعہ کو جنوبی افریقہ پہنچ رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ یہ فیصلہ منڈیلا کے خاندان پر چھوڑتے ہیں کہ صدر اوباما ان کے ملنے اسپتال جائیں یا نہیں۔

94 سالہ نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں میں دوبارہ انفیکشن ہوجانے کے باعث پریٹوریا کے اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔

صدر براک اوباما سنیگال سے جمعہ کو جنوبی افریقہ پہنچ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG