رسائی کے لنکس

ساحل کے اغوا میں ملوث افراد گرفتار


ساحل کے اغوا میں ملوث افراد گرفتار

ساحل کے اغوا میں ملوث افراد گرفتار

پاکستانی پولیس نے خبر دی ہے کہ اس نے پاکستانی نژاد برطانوی بچے ساحل کے اغوا میں ملوث دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

جہلم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعرات کے روز ان گرفتاریوں کا اعلان کیا اور ہتھ کڑیوں میں جکڑے ہوئے دو ملزم دکھائے جن کا چہرہ ڈھکا ہوا تھا۔

تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ یہ ملزم ایک ایسے گروہ سے وابستہ تھے جو قتل اور اغوا کی وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ گرفتاریاں کب اور کہاں ہوئیں۔

اغوا کاروں نے چار مارچ کو ساحل کو اس کے دادا کے گھر سے اغوا کیا تھا۔ اس کے خاندان کی طرف سے ڈیڑھ لاکھ برطانوی پاؤنڈ ادا کرنے کے بعد اسے کوئی گزند پہنائے بغیر چھوڑ دیا گیا تھا۔ حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے زیادہ تر رقم برآمد کر لی ہے۔

فرانس اور سپین میں پولیس نے پہلے ہی اس اغوا میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں دو پاکستانی مرد اور رومانیہ کی ایک عورت شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG