رسائی کے لنکس

سلمان خان نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 50کروڑ روپے لیں گے


سلمان خان نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 50کروڑ روپے لیں گے

سلمان خان نے معاوضہ بڑھا دیا، ایک فلم کے 50کروڑ روپے لیں گے

بالی ووڈکے دبنگ ہیروسلمان خان کے ستارے ان دنوں عروج پر ہیں اور راقم ان کے نصیب میں "پیسہ ہی پیسہ " لکھتا ہے۔ وہ مٹی کو چھویں تو سونا بن جاتا ہے ۔ دبنگ اور ریڈی کے بعد ان کی ڈیمانڈ بھی کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے۔ اپنی ویلیو کو سمجھتے اور کیش کراتے ہوئے سلو بھائی نے ایک فلم میں کام کرنے کا اپنا معاوضہ 50کروڑ روپے کردیا ہے۔

سلمان کے معاوضہ بڑھانے پر کچھ فلمساز ناراض ہیں تو کچھ رضامند ۔ فلمساز بھوشن کمار کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان نے اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے تو کیا ہوا ۔ جب بالی ووڈ بحران سے گزر رہا تھا یہ سلمان ہی تھا جس نے اپنے معاوضہ کم کرکے 17 کروڑ کردیا تھا۔

سلمان خان اس وقت سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے ہیروز میں سرفہرست ہیں۔ ان کی آنے والی فلم " باڈی گارڈ " ہے جو ایک ماہ بعد یعنی خاص عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ " باڈی گارڈ" کی تشہیر ان دنوں زوروں پر ہے۔ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ " باڈی گارڈ " بھی باقی دونوں فلموں کی طرح ہٹ جائے گی جس کے بعد سلمان خان کامیاب فلموں کی ہیٹ ٹرک کرلیں گے۔

دوسری جانب سلمان خان کے بھائی اور "دبنگ "کے پروڈیوسر ارباز خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ دبنگ کا سیکول بنانے جارہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کے ہیرو بھی سلمان خان ہی ہوں گے ۔ باقی فلموں کی طرح اگر سلمان کی "ڈبنگ ٹو"بھی ہٹ ہوگئی تو سمجھئے سلمان خان ایک اور ریکارڈ بنانے والے سپر اسٹار ہوجائیں گے۔

XS
SM
MD
LG