رسائی کے لنکس

فلم کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں بھی سلو بھائی نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے

میگا اسٹار سلمان خان نے ’بیڈ پیچ‘ کے بعد بالی وڈ میں جو دوسری اننگز شروع کی تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کی تقریباً ہر فلم نے باکس آفس پر کمائی کی ’سنچری‘ اسکور کی اور وہ فلم نگری کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔
نت نئے ایڈونچر کے شوقین سلمان نے جب رخ کیا ٹی وی کا تو یہاں بھی ان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی میزبانی کی تو مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے جس سے سلمان کے معاوضہ میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔
بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ’بگ باس سیزن 7‘ کو بھی دبنگ خان یعنی سلمان خان ہوسٹ کریں گے اور اس کے لئے وہ جو معاوضہ وصول کریں گے وہ ہے 130کروڑ روپے, یعنی ایک ارب 30 کروڑ روپے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ فلم کے بعد ٹی وی انڈسٹری میں بھی سلو بھائی نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور بن گئے ہیں بگ باس۔

سلمان ’بگ باس‘ کے پچھلے سیزن کی ہر قسط کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے تھے اور اب ہر قسط کے لئے انہیں 5 کروڑ دیے جائیں گے۔
شو سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سلمان بگ باس 7' میں بیک وقت دو رول نبھائیں گے جس میں سے ایک فرشتے کا ہوگا اور دوسرا شیطان کا۔ اسی لئے سلمان کا معاوضہ بھی ’ڈبل‘ کردیا گیا ہے۔
’بگ باس7‘ نومبر کے وسط میں آن ائیر ہوگا۔ سلمان ہر ہفتے شو کی دو اقساط ریکارڈ کرائیں گے۔

'بگ باس' ہمیشہ اکتوبر کے مہینے میں پیش کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار سلمان نے شو آن ائیر کرنے والے چینل سے اصرار کیا کہ وہ اپنے کیس کے فیصلے سے پہلے پہلے تمام شوٹنگ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
سلمان کو 2002 میں فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں کو کچلنے کے الزام میں ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔ مقدمے کی سماعت اگست میں شروع ہوگی اور سلمان تین مہینوں کے اندر شوٹنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
ایک بار پھر بات کریں ’بگ باس7‘ میں سلو بھائی کو ملنے والے معاوضے کی تو انہوں نے اس میدان میں بڑے بڑوں کو مات دے دی ہے۔ سلمان سے پہلے عامر خان اپنے رئیلٹی شو ’ستیہ میو جیئتے‘ میں فی قسط تین کروڑ معاوضہ لیتے تھے جو سب سے زیادہ تھا۔ ان کے بعد نمبر تھا امیتابھ بچن کا جو ’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کی ہر قسط کے لئے ڈھائی کروڑ روپے لیتے تھے مگر سلمان خان ان دونوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG