رسائی کے لنکس

سام سنگ کا 25 لاکھ 'نوٹ 7' فون واپس منگوانے کا اعلان


پچیس لاکھ ٹیلی فون سیٹ کی واپسی کا مطلب یہ ہوا کہ سام سانگ کو پانچ ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہوگا، جب کہ جمعے کے روز بازار حصص میں کمپنی کے شیئرز میں 3.9 فی صد کی کمی آئی

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 7 کے صارفین سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر فون کا استعمال بند کردیں اور ہفتے کو اِس کے بدلے متبادل سیٹ حاصل کریں، جس سے قبل اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اِن کی بیٹری پھٹ جاتی ہے۔

یہ اعلان ٹیلی فون سیٹ کی عالمی سطح پر واپسی کا ایک حصہ ہے جو 10 ملکوں میں فروخت ہوچکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کا متبادل حاصل کرنے کے لیے ہفتے کے روز علی الصبح سروس سینٹر پہنچ جائیں۔

جمعے کے روز ایسا ہی انتباہ امریکہ کے صارفین کو دیا گیا ہے۔ سام سنگ نوٹ 7 کے امریکی صارفین اپنا فون واپس کرکے متبادل کا انتخاب دستیاب کئی ماڈلز میں سے کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی، اُنھیں 25 ڈالر کا ایک 'گفٹ کارڈ' بھی ملے گا۔

پچیس لاکھ ٹیلی فون سیٹ کی واپسی کا مطلب یہ ہوا کہ سام سانگ کو پانچ ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہوگا، جب کہ جمعے کے روز بازار حصص میں کمپنی کے شیئرز میں 3.9 فی صد کی کمی آئی۔

اختتام ہفتہ دِنوں کے دوران، متعدد اہم فضائی کمپنیوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ اپنے فون چارج پر نہ رکھیں؛ یہاں تک کہ کچھ طیاروں میں بیٹھنے سے قبل ان ٹیلی فون سیٹوں کو 'سیکورٹی چیکڈ' تھیلوں میں ڈالا گیا۔
یہ فون اگست میں فروخت ہونا شروع ہوئے اور سماجی میڈیا پر متعدد تصاویر سامنے آئیں جن میں جلے ہوئے فون دکھائے گئے، ایسے میں جب اُن کے مالکان نے دعویٰ کیا کہ اِن میں اچانک آگ لگ گئی تھی۔

سام سنگ نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس ماڈل میں پڑنے والے بیٹری سیل ٹھیک نہیں، اور یہ کہ وہ متبادل فون کی فوری کھیپ روانہ کر رہے ہیں، ایسے میں جب ایک نئے ماڈل تیار کرنے پر کام جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG