رسائی کے لنکس

سینیٹر نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر وائٹ ہاؤس تک نہ پہنچنے دینا اُن کے اہداف کا ایک حصہ ہے۔ بقول اُن کے، ’’ہاں۔ اس وقت معاملہ یہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی غرض سے میں جو کچھ کرسکتا ہوں، کروں گا۔ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا، میرے خیال میں، تباہی کا باعث ہوگا‘‘

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار، برنی سینڈرز نے جمعے کے روز ’ایم ایس این بی سی‘ کے پروگرام ’مارننگ جو‘ میں بتایا کہ آئندہ نومبر کے عام انتخابات میں وہ ہیلری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔

سینیٹر نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو صدر کے طور پر وائٹ ہاؤس تک نہ پہنچنے دینا اُن کے اہداف کا ایک حصہ ہے۔

بقول اُن کے، ’’ہاں۔ اس وقت معاملہ یہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دینے کی غرض سے میں جو کچھ کرسکتا ہوں، کروں گا۔ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا، میرے خیال میں، تباہی کا باعث ہوگا‘‘۔

سینڈرز ابھی تک اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ملک بھر میں ریلیاں نکال رہے ہیں، حالانکہ جون کے اوائل میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کے لیے کلنٹن کو ڈیلیگیٹس کا درکار عدد حاصل ہو گیا تھا۔ اُنھوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ ڈیموکریٹک کنوینشن میں شریک نہ ہوں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اُن کی موجودگی کا مقصد امریکی عوام کو سیاسی عمل میں ملوث کرنا ہے، سینڈرز نے کہا کہ ’’جو کچھ میں کرسکتا ہوں میں وہ کیوں نہ کروں، اس لیے میدان میں کھڑا ہوں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقابلے کا یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

XS
SM
MD
LG