رسائی کے لنکس

’میں اپنے کھیل سے صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہوں‘

بھارت کی مشہور ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ برصغیر سمیت پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں جاری کردہ ایک بیان میں، عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی کا مزید کہنا ہے کہ ’میں اپنے کھیل سے صرف بھارت ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی لڑکیوں کو ٹینس کی جانب راغب کرنا چاہتی ہوں‘۔

انھوں نے کہا ہے کہ لڑکیاں اس کھیل میں آگے آنا چاہتی ہیں۔

رائَٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، ثانیہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور انکے شوہر شعیب ملک دونوں اپنے اپنے کھیل میں نمایاں ہیں۔ ثانیہ مرزا کے مطابق اگر ان کے کھیلنے سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی لوگ متاثر ہیں تو ان کے لئے یہ بات باعث خوشی ہے۔ بقول اُن کے، لڑکیاں ٹینس میں اپنا کیریئر بناسکتی ہیں۔

ثانیہ مرزا ایک نمایاں ٹینس پلیئر کے طور پر بھارت میں تو شہرت رکھتی ہی ہیں، مگر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کےبعد انھیں پاکستان اور بھارت میں بہترین کھلاڑی کے اعتبار سے شہرت کا مقام حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG