رسائی کے لنکس

کامیاب امریکی گلوکارہ سارہ بیریلس


کامیاب امریکی گلوکارہ سارہ بیریلس
کامیاب امریکی گلوکارہ سارہ بیریلس

کسی بھی گلوکار کے لیے کامیاب ہونا تو شاید آسان ہو لیکن اپنی کامیابی کو تادیر برقرار رکھنا یقیناً مشکل کام ہوتا ہے۔ امریکی ریاست کیلی فو رنیا کی ایک گلوکارہ سارہ بیریلس ، جو اپنے گیت بھی خود ہی لکھتی ہیں،2007 سے امریکن بل بورڈ میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد اپنی کامیابی کے سفر پر گامزن ہیں۔ وہ تین بار امریکی ایوارڈ گرامی کے لیے نامزد ہوچکی ہیں اور ان کی البم کے تقریبا 10 لاکھ ریکارڈز بھی فروخت ہو چکے ہیں۔

موسیقی ہمیشہ سے سارہ کا شوق رہا ہے۔ بچپن میں اپنے سکول میں اور پھر یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کمیونیکشن کی تعلیم کے دوران سارہ نے موسیقی سے اپنے تعلق کو قائم رکھا اور موسیقی کے ساتھ خود سے گیت بھی لکھے۔

سارہ کہتی ہیں کہ گیت لکھنا اور پھر انھیں گانے کا تجربہ اچھا رہا۔ میرے لیے میرے گانے میرے بہت قریب ہیں ، جیسے کہ میری زندگی کی کہانی۔

سارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گیتوں کے ذریعے اپنے تجربات دنیا سے بانٹتی ہیں۔ وہ اپنے گیت خود لکھتی ہیں اور دنیا کو اپنے تجربات کی نظر سے دیکھتی ہیں ۔

سارہ کی نئی آنے والی البم کا نام کلائیڈو سکوپ ہارٹ ہے۔ان کا کہنا ہےکہ اس البم میں انھوں نے ایک مختلف طریقے سے اپنے آپ کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

2007ءمیں ان کا مشہور گیت لو سانگ سارہ کی پہچان بنا ۔ اور ان کا یہ گیت کسی کے لیے تھا۔

وہ کہتی ہیں کہ یہ گیت میں نے اپنے ریکارڈنگ کمپنی کے لیے لکھا تھا۔ میں نے بہت سی کمپنیوں کو اپنی موسیقی بھیجی اس میں بہت وقت لگا ۔ کسی نے یہ نہیں کہا کہ وہ میری البم کے لئے مجھے کیوں انتظار کروا رہے ہیں۔ لیکن میں بھی انھیں نئے گیت بھیجتی رہی اور پوچھتی رہی کہ کیا وہ انھیں اچھا لگا ؟ اور وہ ہمیشہ ہی اسے رد کرتے رہے۔ اس کشمکش میں میں نے یہ گیت لکھا تھا۔

سارہ اس وقت امریکہ بھر میں اپنے میوزک ٹور پر ہیں اور دیہی موسیقی پسند کرنے والوں کے لئے بھی گا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھی موسیقی کو پسند کرنے والے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG