رسائی کے لنکس

سعودی عرب: جھڑپ میں 2 افراد ہلاک


A French soldier secures a perimeter on the outskirts of Diabaly, Mali, January 21, 2013.
A French soldier secures a perimeter on the outskirts of Diabaly, Mali, January 21, 2013.

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ایک جھڑپ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق ’’بیرونی قوت‘‘ سے تھا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’سعودی پریس ایجنسی‘ نے وزارت داخلہ کے ایک بیان کی تشہیر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص کے جنازے کے موقع پر ہوا جو رواں ہفتے صوبہ قاطف میں سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر سلسلہ وار حملوں کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

قاطف تیل کی پیداوار سے متعلق ایک اہم علاقہ ہے جہاں ملک کی شیعہ آبادی کا بڑا حصہ مقیم ہے۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے اس بات کی تردید کی تھی کہ پولیس کی فائرنگ سے شیعہ مسلمان ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG