رسائی کے لنکس

سعودی عرب: القاعدہ کےمطلوب افراد کی فہرست انٹرپول کی حوالے


سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے سعودی شہریوں کی ایک فہرست انٹرپول کے حوالے کی ہے جس میں 47مطلوب افراد کے نام درج ہیں۔

سعودی عرب نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے شبے میں 47مطلوب افراد کی ایک فہرست شائع کی ہے جو بیرون ملک سکونت پذیر ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے سعودی شہریوں کی ایک فہرست بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے حوالے کی ہے جس میں 47 مطلوب افراد کے نام درج ہیں۔ حکام نےصرف یہ کہا ہے کہ یہ افراد بیرون ملک رہائش پذیر ہیں مگر یہ انکشاف نہیں کیا کہ یہ مشتبہ افراد کس کس ملک میں مقیم ہیں ۔

سعودی عرب معمول کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مطلوب افراد کی فہرست شائع کرتا رہتا ہے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی باشندوں نے گزشتہ عشرے کے وسط میں سعودی سرزمین پر کئی حملے کئے تھے جس کے بعد حکومت نے ان کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں۔

القاعدہ سے تعلق رکھنے والی سعودی اور یمنی شاخیں ایک گروہ کی شکل میں متحد ہو چکی ہیں جن کا گڑھ یمن میں ہے مگر وہ سعودی عرب میں کئی حملے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG