رسائی کے لنکس

حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ جاسوس کسی نامعلوم ملک کے لیے، ’اہم مقامات اور تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے تھے‘

سعودی عرب میں حکام نے جاسوسی کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اُن میں سے ایک کا تعلق ایران جب کہ دوسرے کا لبنان سے بتایا جاتا ہے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ باقی 16 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ یہ تمام افراد ملک کے چار مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق ، یہ مبینہ جاسوس کسی نا معلوم ملک کے لیے ’اہم مقامات اور تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کر رہے تھے‘۔

فوری طور پر مزید تفصیل معلوم نہیں ہوپائی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG