رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں دو خودکش بم دھماکے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ تبادلہ بھی ہوتا رہا اور بالآخر حملہ آوروں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر کے خود کو ہلاک کر لیا۔

سعودی عرب کے جنوب میں مبینہ طور پر القاعدہ سے منسلک دو خودکش بمباروں نے سکیورٹی حصار میں آنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح یمن کی سرحد قریب علاقے شرورہ میں آیا۔

حملہ آور سرکاری عمارت میں گھسنا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے انھیں گھیرے میں لے لیا۔

اس دوران شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ تبادلہ بھی ہوتا رہا اور بالآخر حملہ آوروں نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر کے خود کو ہلاک کر لیا۔

اس واقعے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار یا کوئی شہری ہلاک و زخمی نہیں ہوا۔

سعودی عرب کی یمن کے ساتھ تقریباً 1800 کلومیٹر سرحد ہے اور اکثر یہاں شدت پسندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

جمعہ ہی کو وادیا کی سرحدی پوسٹ پر سعودی عرب کی طرف مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سکیورٹی فورسز کے ایک افسر کو ہلاک کردیا تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

ایجنسی کے مطابق فورسز نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا جب کہ ایک یا دو کی تلاش بھی جاری ہے۔

اس سے قبل یمن کی خبر رساں ایجنسی صبا نے خبر دی تھی کہ وادیا سرحد پر اس کی جانب ایک خودکش کار بمبار کی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

XS
SM
MD
LG