رسائی کے لنکس

سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی رکنیت ٹھکرادی


وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب اُس وقت تک 15 رکنی سلامتی کونسل کا حصہ نہیں بنے گا جب تک وہ اصلاحات نہیں کی جاتیں جو اس تنظیم کو ’’عالمی امن و سلامتی کا تحفظ‘‘ کرنے کے قابل بنائیں۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کو یہ کہہ کر رد دیا ہے کہ دہرے معیار کی وجہ سے اس تنظیم کی افادیت متاثر ہو رہی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو کہا کہ سعودی عرب اُس وقت تک 15 رکنی سلامتی کونسل کا حصہ نہیں بنے گا جب تک وہ اصلاحات نہیں کی جاتیں جو اس تنظیم کو امن و سلامتی کا تحفظ کرنے کے قابل بنائیں۔ وزارتِ خارجہ نے مجوزہ اصلاحات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سعودی عرب ماضی میں کونسل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے جس کی وجہ ایسی قرار دادوں کو منظور کرنے میں ناکامی تھی جن کے تحت شام میں ڈھائی برس سے جاری خون ریز خانہ جنگی میں کردار پر صدر بشار الاسد کو سزا دی جا سکے۔

سلامتی کونسل کے مستقل اراکین روس اور چین نے ایسی قرار دادوں کو تین موقعوں پر ویٹو کر دیا تھا۔

امریکہ، برطانیہ اور فرانس سلامتی کونسل کے وہ دیگر تین اراکین ہیں جو کسی قرار داد کو و یٹو کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ بقیہ اراکین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ رکنیت کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب اُن باغیوں کی حمایت کر رہا ہے جو مسٹر اسد کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG