رسائی کے لنکس

سعودی عرب: پابندی کے باوجود خواتین کی جانب سے ڈرائیونگ کا مظاہرہ


سعودی عرب میں ہفتے کے روز کئی درجن خواتین اپنی اپنی گاڑیوں میں باہر نکلیں، جو ان کے بقول سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کا ایک طریقہ تھا۔

سعودی عرب میں سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ پر پابندی کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے میں چند خواتین نے گاڑی چلانے کا مظاہرہ کیا ہے۔

سعودی عرب میں ہفتے کے روز کئی درجن خواتین اپنی اپنی گاڑیوں میں باہر نکلیں، جو ان کے بقول سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کا ایک طریقہ تھا۔

سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے خلاف منعقد کیے جانے والے اس مظاہرے کے منتظمین کا کنہا ہے کہ انہیں 13 ویڈیوز ملی اور 50 موبائل فون پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں خواتین گاڑی چلاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ان پیغامات کی تصدیق کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

گو کہ سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر پابندی کے لیے کوئی باقاعدہ قانون موجود نہیں ہے، مگر سعودی حکام خواتین کو گاڑی چلانے کے لیے لائسنس نہیں جاری کرتے۔

جن خواتین نے ہفتے کے روز گاڑی چلائی ان کے پاس غیر ممالک سے ڈرائیونگ لائسنس موجود تھے۔

ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں پولیس کی جانب سے خواتین کی گرفتاری کی تنبیہہ کے باوجود ایسی کوئی خبریں نہیں ملی ہیں جس میں ڈرائیونگ کرنے والی خواتین کو گرفتار کیا گیا ہو۔
XS
SM
MD
LG